امریکہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئےاپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ نوازشریف

 امریکہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئےاپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ نوازشریف

سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسلام آباد میں میاں نوازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ نون کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد کی پالیسی پر عمل کرے کیونکہ اسی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر ہی پاک امریکہ تعاون بحال ہوسکتا ہے اوراسی صورت ہی خطے میں امن اور استحکام کا قیام ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے حوالے سے ایسی پالیسی تشکیل دینی چاہیے جس کی بدولت جمہوری ادارے مضبوط اور پاکستانی معیشت خود انحصاری کی جانب گامزن ہوسکے۔ اس موقع پر کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں ہونے والی تبدیلیوں سے پرامید ہے جبکہ پاکستان اس وقت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular