بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کے ساتھ بجلی کا بحران ایک بارپھر شدید ہوگیا، حکومتی دعووں کے باوجود روزہ دار سحر وافطار میں بھی لوڈشیڈنگ کا اذیت جھیلنے پر مجبور ہیں۔

بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کے ساتھ بجلی کا بحران ایک بارپھر شدید ہوگیا، حکومتی دعووں کے باوجود روزہ دار سحر وافطار میں بھی لوڈشیڈنگ کا اذیت جھیلنے پر مجبور ہیں۔

حکام کے مطابق بجلی کے شارٹ فال میں ایک مرتبہ پھراضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث ایک مرتبہ پھر شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لوڈشیڈنگ کے برھتے ہی روزہ دار ایک اذیت ناک امتحان میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بار، بار اور طویل بندش نے دِن کے ساتھ ساتھ راتوں کا آرام بھی چھن گیا ہے۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود کئی شہروں میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی گئی ،شارٹ فال بڑھنے سے شہروں میں بارہ سے چودہ اور دیہات میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular