تکنیکی خرابی کے باعث چشمہ نیوکلئیر کے دو پاور پلانٹس بند کردیے گئےجس سے سسٹم میں چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی ہے۔

تکنیکی خرابی کے باعث چشمہ نیوکلئیر  کے دو پاور پلانٹس بند کردیے گئےجس سے سسٹم میں چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہو گئی ہے۔

وزارت پانی وبجلی کے انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق چشمہ کے دونوں نیوکلئیرپاور پلانٹس تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئے ہیں۔پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے ساڑھے چھ سو میگا واٹ بجلی سسٹم سے آوٹ ہوجانے پر ملک بھر میں توانائی بحران میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وزارت پانی بجلی کے مطابق ایک پلانٹ پیر کی شام جبکہ دوسرا آئندہ بہتر گھنٹوں میں دوبارہ کام شروع کردے گا۔ انرجی مینجمنمٹ سیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال کے مدنظر رکھتے ھوئے بجلی کا استمعال کم سے کم کیا جائے تاکہ مزید لوڈ شیڈنگ نہ کرناپڑے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular