تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے چھٹی مل گئی ،تاہم ڈاکٹروں نے مزید دوہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے.

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے چھٹی مل گئی ،تاہم ڈاکٹروں نے مزید دوہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے.

شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج پی ٹی آئی کےچیئرمین عمران خان کوآج صبح ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرانہیں ہپستال کے عقبی راستے سے باہر نکالا گیا۔ ڈسچارج کیے جانے کے بعد عمران خان کو زمان پارک لاہور میں واقع ان کی رہاش گاہ پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں عمران خان کالر لگائے چہل قدمی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں مزید دو ہفتے آرم کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان سات مئی کو لاہور میں جلسے کےدوران لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد اُنہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular