صوبے میں شفاف اورپرامن انتخابات کےلیے ہرممکن اقدامات کیے، تمام جماعتوں کے اعتراضات کا غیرجانبداری سے جائزہ لے کرشکایات دورکی گئیں. نجم سیٹھی , نگران وزیراعلی پنجاب

 صوبے میں شفاف اورپرامن انتخابات کےلیے ہرممکن اقدامات کیے، تمام جماعتوں کے اعتراضات کا غیرجانبداری سے جائزہ لے کرشکایات دورکی گئیں.  نجم سیٹھی , نگران وزیراعلی پنجاب

اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران گفتگومیں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ دیگرصوبوں کی نسبت پنجاب میں دھاندلی اورخراب حالات کی شکایات بہت کم تھیں، نگران وزیراعلی کے طورپرایمانداربیوروکریٹس کا تقررکیا مگرپولنگ سیٹشنز کے اندراگرکوئی غیرقانونی اقدامات ہوئے تواس کی ذمہ دارپنجاب حکومت نہیں بنتی، انہوں نے کہا کہ حکومتی ایوان میں آکر محسوس ہوا کہ تمام مسائل کا فوری حل کتنا آسان ہے، جبکہ میڈیا نے بھی میرے بارے بے جا خبریں شائع کیں جس سے دکھ ہوا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ دوسوپچاس کے لیے پنجاب سے عملے بھجوانے کی ہدایت کی تھی مگرسیاسی جماعتوں اورووٹرزکی ممکنہ تنقید سے بچنے کے لیے انہوں نے الیکشن کمیشن سے معذرت کیانہوں نے اس موقع پرپریس کلب انتظامیہ کوتیس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular