عوام نے دھرنوں کی سیاست مسترد کر دی لوڈشیدنگ پر قابو پانے کیلئے سب سے پہلے گردشی قرضہ ختم کریں گے. حمزہ شہباز شریف

 عوام نے دھرنوں کی سیاست مسترد کر دی لوڈشیدنگ پر قابو پانے کیلئے سب سے پہلے گردشی قرضہ ختم کریں گے. حمزہ شہباز شریف

لاہور کےعلاقے بھاٹی گیٹ میں جلسہ کےدوران ایک ٹانگ سے محروم ہونےوالے مسلم لیگ نون کےکارکن خوشی محمد کی عیادت کے بعد میڈیا کےنمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئےحمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہےمیاں نواز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام نے مسلم لیگ نون کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اب ان کی کوشش ہو گی کہ ملک میں مزید میٹرو بسیں چلائیں اور معیشت بحال ہو ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ایک سنگین مسًلہ ہے جسے حل کرنے کیلئے پہلے گردشی قرضہ ختم کریں گے.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular