چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ عالمی حالات کچھ بھی ہوں پاکستان کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنائیں گے، دونوں ممالک کے مابین اقتصادی راہداری کے قیام سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے.

چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ عالمی حالات کچھ بھی ہوں پاکستان کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنائیں گے، دونوں ممالک کے مابین اقتصادی راہداری کے قیام سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے.

صدرآصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی عسکری قیادت سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین اور غیرملکی سفیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہمسائیہ ہیں، دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری پائیدار ہے، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے اور دنیا کی ترقی اور امن کیلئے اہم کردار ادا کیا دو مختلف سماجی نظاموں کے باوجود پاک چین دوستی دنیا کیلئے مثالی ہے، وہ پاکستانی عوام کیلئے چینی عوام کی دوستی کا پیغام لائے ہیں اور مستقبل میں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا،، ظہرانے کے بعد ایوان صدر میں چین اور پاکستان کے مابین معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط کے لئے تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع ہر دونوں ممالک کے مابین سرحدوں کے انتظام کو بہتربنانے، طویل مدت اقتصادی راہداری، تانبے کے بلسٹر خریدنے، زلزلے کی اطلاع دینے والے مرکزکے قیام ،دھاگے کی خریداری، کراچی میں کنفوریشن ادارے کے قیام ،میری ٹائم ٹریفک، سیٹلائٹ نیوی گیشن اور سمندری سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ رہنے والی اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والی ہے، معاہدوں سے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا جبکہ اقتصادی راہداری سے جنوب اور مشرقی ایشیاء کے ممالک کو فائدہ حاصل ہوگا، اس موقع پر صدر آصف علی زراری کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے متعدد معاہدوں پر کام جاری ہے جبکہ مختلف منصوبوں کے لئے چین کی جانب سے پانچ سو ملین یوآن کےتعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چین خطے میں ترقی کی علامت ہے جو کہ ایک رول ماڈل ہے.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular