پنجاب میں گورنرکی تبدیلی نون لیگ سے پوچھ کر نہیں ہوگی، یہ صدر کا آئینی اختیار ہے جسے استعمال کرنے کے لئے وہ کسی کی اجازت کے محتاج نہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک

پنجاب میں گورنرکی تبدیلی نون لیگ سے پوچھ کر نہیں ہوگی، یہ صدر کا آئینی اختیار ہے جسے استعمال کرنے کے لئے وہ کسی کی اجازت کے محتاج نہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک

بلاول ہاؤس کراچی میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بے نظیر قتل کیس کی تحیقات مکمل ہوچکی ہیں جبکہ ذمہ داروں کو بھی تلاش کرلیا گیا ہے جنہیں جلد بے نقاب کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر کی برسی کے موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے خدشات موجود ہیں تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سخت انتظامات کرلیے ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے بھی خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کی تبدیلی کے لئے نون لیگ کی اجازت ضروری نہیں، یہ صدر کا آئینی حق ہے اور وہ اسے استعمال کرنے کے لئے کسی کی اجازت کے محتاج نہیں۔بھارت سے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خطے کے استحکام کے لئے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان الزامات کی جنگ ختم ہوچکی ہے اور اب صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ثالثی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular