کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کےنتیجےمیں سیاسی جماعت کےکارکن سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کےنتیجےمیں سیاسی جماعت کےکارکن سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

علی الصبح کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شکیل اور فقیر احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج شکیل دم توڑ گیا۔ رات گئے گارڈن شو مارکیٹ اور پرانا گولیمار کےعلاقےمیں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن تیس سالہ ندیم جاں بحق جبکہ پچیس سالہ عامر اور بائیس سالہ شہروز زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریکسرلائن پل کےقریب سےبھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کےمطابق مقتول کی شناخت اسلم کےنام سے ہوئی جبکہ اسےگولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular