جمہوریت کے پانچ سال مکمل کرنے پرحکومت اور اپوزیشن کےکردار کو سراہاجانا چاہیے.عشرت العباد ، کراچی میں پانچ سال میں امن کےلیے کچھ نہیں ہوسکا.دو دن میں چراغ تو نہیں گھماسکتے.نگران وزیراعلیٰ

 جمہوریت کے پانچ سال مکمل کرنے پرحکومت اور اپوزیشن کےکردار کو سراہاجانا چاہیے.عشرت العباد ، کراچی میں پانچ سال میں امن کےلیے کچھ نہیں ہوسکا.دو دن میں چراغ تو نہیں گھماسکتے.نگران وزیراعلیٰ

کراچی میں مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے افکار پرعمل کرکے چیلنجز کامقابلہ کیا جاسکتاہے.ملک کو مستحکم اور روشن پاکستان بنانا ہے.انہوں نے کہا کہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کی امید ہے.سندھ میں انتقال اقتدار پرامن ہوگا. نگران وزیراعلیٰ زاہد قربان علوی کا کہنا تھا کہ چند روز میں سیاسی جماعتوں کو اسٹیک ہولڈرز سےملاقات کرکے تعاون کی بھیک مانگوں گا.ان کاکہنا تھا کہ شفاف انتخابات کرانا چاہتے ہیں لیکن اس کےلیے ماحول بھی پرامن ہوناچاہیے.نگران وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular