حکمرانوں کا محاسبہ فوج یا کسی اورادارے کی ذمے داری نہیں ہے،یہ کام صرف پاکستان کے عوام ہی کرسکتے ہیں۔ نوازشریف

حکمرانوں کا محاسبہ فوج یا کسی اورادارے کی ذمے داری نہیں ہے،یہ کام صرف پاکستان کے عوام ہی کرسکتے ہیں۔ نوازشریف

لاہورمیں جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ عوام کوہرحکومت کا محاسبہ کرنا چاہیے،اپنی حالت بدلنے کا خیال نہ کیا تواللہ تعالیٰ بھی مدد نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ محاسبہ کرنا نہ تو افواج پاکستان کا کام ہے، نہ ہی بیرونی طاقت کی زمہ داری، اپنے حکمرانوں کا محاسبہ صرف اورصرف ملک کے عوام ہی کرسکتے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ یہاں حکومت کوچلنے نہیں دیا جا تا، کبھی صدرپیچھے پڑجاتا ہے اورکبھی فوج۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدارکا لالچ نہیں، عوام جسے موقع دیں گے قبول کریں گے،اللہ نے موقع دیا تو مسلم لیگ نون قومی خدمت کے جذبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ نوازشریف کاکہنا تھا کہ الیکشن میں اگرکوئی اورجیت جاتا ہے،ملک کی خدمت کرتا ہے تواس کی حمایت کرینگے۔مسلم لیگ نون کے صدرنے کہا کہ اس وقت ملک کا کوئی ادارہ قابل رشک نہیں،جو کچھ ملک میں ہوا، وہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے۔ حکومت روزانہ 3 ارب روپے چھاپ رہی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular