امریکہ کی جانب سے پاکستان کے حوالے سےغیر ذمہ دارانہ بیانات مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی

 امریکہ کی جانب سے پاکستان کے حوالے سےغیر ذمہ دارانہ بیانات مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی

کراچی پورٹ ٹرسٹ پرتعمیرکی گئی نئی برتھوں کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکہ ہمارے بغیرنہیں رہ سکتا لہذا وہ پاکستان کی اہمیت کا ادراک کرے۔ امریکی حکام کی جانب سے پاکستان پرمسلسل الزام تراشی مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے تین نئی برتھوں کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی تمام بندرگاہوں کو جدید سہولتوں سےآراستہ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے جبکہ کراچی شپ یارڈ کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھاکہ کراچی کی بندرگاہ پرمزید پانچ نئی برتھ بھی تعمیرکی جائیں گی،نئی برتھوں کی تکمیل سےدوسرےممالک سے آنےوالے سامان کی ترسیل میں بہتری آئے گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular