امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کرایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا۔

امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کرایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان امریکہ اوریورپی یونین سمیت تیس ممالک نے دہشتگردی کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم گلوبل فورم تشکیل دیا ہے، فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کوپس پشت ڈال کر ڈومورکا راگ الاپتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کامیاب فوجی کارروائیوں نے القاعدہ کو کمزور کیا ہے لیکن یہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے کافی نہیں۔ نائن الیون القاعدہ کی کارروائی تھی اور اب دنیا کےمختلف حصوں میں اس کی معاون تنظیمیں موجودہیں جن کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکاہےاور ہم سب کو اس سے خطرہ ہے،امریکہ دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں پولیس اور عدالتی اصلاحات کےلئےسرگرم ہے۔انسداددہشتگردی فورم کےاجلاس سے پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھرسمیت دیگر رکن ممالک کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔ گروپ میں پاکستان اورامریکہ کے علاوہ فرانس برطانیہ، کینیڈا، چین، کولمبیا، ڈنمارک، بھارت ،اردن مراکش، سعودی عرب، ترکی ،مصر اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular