آئی ایس آئی پر حقانی نیٹ ورک کی مدد کے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، امریکہ کو ہماری اور ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ وزیر دفاع احمد مختار

 آئی ایس آئی پر حقانی نیٹ ورک کی مدد کے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، امریکہ کو ہماری اور ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ وزیر دفاع  احمد مختار

کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری احمد مختار کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ہماری اور ہمیں اس کی ضرورت ہے، اگر امریکہ کے پاس حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کے کوئی ثبوت ہیں تو انہیں سامنے لایا جائے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آئی ایس آئی کے حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کے حوالے سے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں ، اگر واقعی ایسا ہوتا تو ہمارے جنرل آفیسر کمانڈنگ پرکبھی حملہ نہ ہوتا۔ پی این ایس مہران حملے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حملے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور رپورٹ جلد ہی پیش کردی جائے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اگر امریکہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں پاکستان کو شامل کرلیتا تو امریکہ کونقصان نہ ہوتا۔ان کاکہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن کا معاملہ کمیشن کے پاس ہے اس لئے وہ زیادہ نہیں بول سکتے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular