خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے وادی تیرہ میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب شدت پسندوں کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں چار شدت پسند موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل باڑہ میں عرصہ دراز سے شدت پسندوں کے دو گروپوں میں لڑائی جاری ہے جو اکثر ایک دوسرے پرحملے کرتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular