ڈینگی خطرات کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کے لئے یونیفارم کی پابندی ختم کردی گئی۔

ڈینگی خطرات کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کے لئے یونیفارم کی پابندی ختم کردی گئی۔

لاہورمیں ڈینگی وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں دس روز کے لئے بند کئے گئے سکول پیر سے دوبارہ کھل رہے ہیں، گزشتہ روز پنجاب حکومت نے سکولوں میں ہاف بازو شرٹس اورنیکر پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم والدین اور طلباء کی سہولت کے پیش نظر اس فیصلے میں ترمیم کرکے تمام تعلیمی اداروں میں ایک ماہ تک یونیفارم کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ اس بات کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ارکان قومی صوبائی اسمبلی، محکمہ صحت و تعلیم کے حکام اورسری لنکن میڈیکل ٹیم نےشرکت کی۔ اجلاس میں شہباز شریف نےجنرل ہسپتال لاہورمیں ائیر کنڈیشنڈ وارڈزکے قیام، ڈینگی وائرس کے وارڈ میں دستیاب سہولتوں میں اضافے اور مریضوں کے لیے پرچی فیس ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی وائرس کے خلاف تمام وسائل بروئےکار لارہی ہےاور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران کمشنر لاہور نے وزیراعلیٰ کو ڈینگی کےتدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular