آئرلینڈ ریفرنڈم میں ووٹروں نے اکثریت کے ساتھ ہم جنس پرستی کو قانونی درجہ دینے کے حق میں رائے دے دی

 آئرلینڈ ریفرنڈم میں ووٹروں نے  اکثریت کے ساتھ ہم جنس پرستی کو قانونی درجہ دینے کے حق میں رائے دے دی

آئرلینڈ میں ہم جنسوں کی شادی پر ہونے والے ریفرنڈم میں لوگوں نے بھر پور حصہ لیا، جس میں 62فیصد افراد نے اس کے حق میں ووٹ دیا، نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی ’ہاں‘ کو ووٹ دینے والے سپوٹرز دیوانہ وار قص کرتے اور پرچم ہاتھوں میں لہراتے ہوئے ڈبلن کی سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے۔ ریفرنڈم میں 'ہاں' ووٹ کے حق میں مہم کی رہنما پینٹی بلیس کا کہنا تھا کہ آج کا دن آئرش عوام کی فتح کا دن ہے۔ آئر لینڈ ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے والا 19واں اور یورپ کا 14واں ملک بن گیا ہے۔ آئر لینڈ کےاس اقدام کو طاقتور کیھتولک چرچ کے خلاف دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular