محکمہ موسمیات آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ ابر کرم برسنے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ ابر کرم برسنے کی پیشگوئی کردی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور راولپنڈی ڈویژن کے بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مالاکنڈ، گلگت بلتستان، بالائی فاٹا، اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular