عید میلادالنبی کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث ساٹھ سے زائد شہروں میں موبائل فون خاموش ہوگئے. رات دس بجے کھول دیے جائیں گے۔

عید میلادالنبی کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث ساٹھ سے زائد شہروں میں موبائل فون خاموش ہوگئے. رات دس بجے کھول دیے جائیں گے۔

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ واٰلھ وسلم کے موقع پرموبائل فون کی بندش کا فیصلہ صوبوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے وزارت داخلہ نے ساٹھ سے زائد شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی ہے جو رات دس بجے بحال کردی جائے گی۔ لاہور،ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ اور چنیوٹ سمیت پنجاب کے اکیاون شہروں میں صارفین موبائل فون استعمال نہیں کرسکتے۔۔ سندھ میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز سمیت سات شہروں میں بھی موبائل فون خاموش ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع پابندی سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ بلوچستان میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سروس بند کی گئی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular