ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی عقیدت واحترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے، شہر شہر گلی گلی دلہن کی طرح سج گئی۔ درود و سلام کی صدائیں ہر سُو گونج رہی ہیں۔

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی عقیدت واحترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے، شہر شہر گلی گلی دلہن کی طرح سج گئی۔ درود و سلام کی صدائیں ہر سُو گونج رہی ہیں۔

سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر لاہور، اسلام آباد اور کراچی کی طرح دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی گلی، محلوں، بازاروں ، سڑکوں اور تجارتی مراکز سمیت گھروں کو برقی قمقموں سے منورکیا گیا ہے۔ ملتان میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں اکاون جلوس برآمدکئے جائیں گے، جس کیلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور سکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کئےگئےہیں۔ ادھر درگاہ حضرت چادر والی سرکار پراسی خوشی میں پانچ ہزار پونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا۔ بھکر میں بھی عید میلاد النبی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہےاور شہر میں چراغاں اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیاہے۔ گجرانوالہ میں بھی جشن آمد رسول منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں بچوں، بڑوں سمیت ہر شخص اس جوش میں برابر کا شریک ہے۔ جھنگ میں انجمن طلباء اسلام کےزیراہتمام آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ریلی نکالی گئی جس میں ہرطبقہ فکر سےتعلق رکھنےوالےافراد نےشرکت کی۔ نارروال میں بھی اسی سلسلے میں ریلی نکالی گئی جبکہ شہر میں سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئےگئےہیں۔ خیرپور میں عید میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں جاری ہیں۔ عشق مصطفی سے سرشار شہری گلی، محلے، مساجد کو دلہن کی طرح سجانے میں مصروف ہیں جبکہ شہر میں ریلیاں نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسکے علاوہ سیالکوٹ، اوکاڑہ نوابشاہ، نوشہرہ اور اوچ شریف میں بھی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular