پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت پر ملک بھر میں چراغاں، ریلیاں اور نعتیہ محافل کا اہتمام زوروں پر، فضائیں درود و سلام سے معطرجبکہ مساجد اور نجی و سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیاہے۔

پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت پر ملک بھر میں چراغاں، ریلیاں اور نعتیہ محافل کا اہتمام زوروں پر، فضائیں درود و سلام سے معطرجبکہ مساجد اور نجی و سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیاہے۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی ، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے،آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت پر درود وسلام کی خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے،جہاں عاشقان مصطفیٰ عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔ لاہور میں اہم عمارتیں،مارکیٹیں گلی اور محلے رنگ برنگے برقی قمقموں سے جگمگا رہے ہیں، ہرطرف سبزپرچموں کی بہاریں نظر آرہی ہیں جبکہ درود وسلام کی صداؤں نے فضاؤں کو معطر کردیا ہے۔ فیصل آباد میں بھی مختلف مقامات پرریلیاں اورجلوس نکالے جارہے ہیں۔ ملتان میں میلاد النبی کے سلسلہ میں محافل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ جلوسوں اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کراچی میں بھی مختلف عمارتوں اور شاہراہوں کو برقی قمقموں کو سجایا گیا ہے، متعدد مقامات پرمحافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس،سپریم کورٹ،ایوان صدر،وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم عمارتوں پرآرائش کی گئی ہے۔ پشاورمیں عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس آج نمازعشاء کے بعد میلاد چوک سے نکالا جائے گا۔ کوئٹہ میں بھی عیدمیلاد النبی کے موقع پرمساجد اور گلی محلوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجادیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، سکھر، میرپورخاص اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی روشنیوں اورجلوسوں سے جشن میلاد النبی کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular