ہم اس نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےپیروکار ہیں جنہوں نےدنیا کو امن کا پیغام دیا، صبر اوربرداشت سے دہشت گردی کاحل نکالنا ہوگا. وزیراعظم

ہم اس نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےپیروکار ہیں جنہوں نےدنیا کو امن کا پیغام دیا، صبر اوربرداشت سے دہشت گردی کاحل نکالنا ہوگا. وزیراعظم

اسلام آباد میں قومی سیرت کانفرنس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےامت مسلمہ کو عید میلادالنبی کی مبارک باد پیش کی، ان کاکہنا تھا کہ اگرہم حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیروکار ہیں تو تقسیم نہیں ہوں گے، ہمارانبی ایک،،قرآن ایک ہے توپھرہم فرقوں میں کیوں بٹے ہوئےہیں، مسجدوں اور اسکولوں میں قتل عام کرنےوالے کون ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ معصوم لوگوں کوقتل کرنےوالا دہشت گرد ہے، ڈرون حملے مسائل کا حل نہیں بلکیہ شدید نقصان دہ ہیں، ڈرون حملے رکوانےکےلیے قوم کومتحد ہوناپڑے گا، انہوں نے کہا کہ آج ایک مسلمان ہی دوسرے مسلمان سے پناہ مانگ رہاہے، خلیفہ وقت سمیت کوئی بھی شخص قانون سےبالاترنہیں.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular