وزیراعظم نے اسامہ بن لادن سے متعلق بیان پر پارلیمنٹ میں وضاحت نہ کی تو تحریک لائیں گے۔ چوہدری نثار

وزیراعظم نے اسامہ بن لادن سے متعلق بیان پر پارلیمنٹ میں وضاحت نہ کی تو تحریک لائیں گے۔ چوہدری نثار

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےچوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ اداروں میں محاذ آرائی اور مُک مُکا نہیں ہونا چاہئے۔ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کی تاریخ وعدہ خلافیوں سے بھری پڑی ہےجبکہ وہ احتساب بل بھی اسمبلی میں لانے کو تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اپنے بیانات پر توجہ دینی چاہئے، ان کے بیانات سے وزارت عظمٰی کا عہدہ مذاق بن گیا ہے،اگروزیر اعظم نے اسامہ بن لادن کے حوالے سے اپنے بیان کی پارلیمنٹ میں وضاحت نہ کی تو ہم تحریک پیش کریں گے۔ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کمیٹی پارلیمنٹ کی نعم البدل نہیں ہوسکتی،نئے انتخابات کے لئے غیرجانبدار الیکشن کمیشن ناگزیر ہے۔ اسمبلی سے باہر سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے کے بعد حکومت سے بات کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پنجاب میں داخل ہوئے تو صوبائی حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular