آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو اوقات دکھا دی

آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو اوقات دکھا دی

آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو اوقات دکھا دی، کرکٹ کے بڑے چودھری ہونے کا دعوے دار بھارت آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گیا۔سڈنی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو اٹھائیس رنز جوڑے۔ میچ شروع ہوا تو آسٹریلیا کو پہلا نقصان صرف پندرہ سکور پر اٹھانا پڑا جب اوپنر ڈیوڈ وارنر بارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد فنچ اور سمتھ بھارتی باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے اور ٹیم کا سکور ایک سو ستانوے رنز تک پہنچا دیا،سمتھ اپنی سنچری مکمل کر کے ایک سو پانچ رنز پر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے دو چھکے اور گیارہ چوکے بھی لگائےدو سو بتیس رنز پر میکسویل بھی تئیس رنز بنا کر پویلین لوٹے، ابھی ایک ہی رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ فنچ بھی اکیاسی سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے، کپتان مائیکل کلارک نے دس اور فورلکنر نے اکیس رنز بنائےیوں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو اٹھائیس رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے امیش یادو نے چار، موہت شرما نے دو اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں تین سو انتیس رنز کا ہدف گھر کے شیروں کیلئے پہاڑ بن گیا، بھارتی ٹیم باری لینے میدان میں اتری تو اوپنرز نے چھہتر رنز کا مضبوط ہدف فراہم کیا،اس وقت شیکھر دھون پنتالیس سکور کر کیچ آؤٹ ہو گئےاس کے بعد آسٹریلوی باؤلر مچل جانسن نے کوہلی کو بھی صرف ایک رنز پر چلتا کیا اکیانوے سکور پر شرما چونتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ رائنا صرف سات سکور کر سکےبھارتی ٹیم کی جانب سے صرف کپتان دھونی نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی پینسٹھ سکور بنا کر رن آؤٹ ہوگئے آسٹریلیا کی جانب سے فولکنر نے تین، مچل جانسن اور سٹارک نے دو، اور ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں کینگروز بھارتی سورماؤں کو روندتے ہوئے میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، ورلڈ کپ کا فائنل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار کو میلبرن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular