آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی:سہیل امان

آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی:سہیل امان

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں ایئر چیف مارشل سہیل امان مہمان خصوصی تھے،جی ڈی پائلٹس کے دستے نے ایئر چیف مارشل سہیل امان کو سلامی دی،اٹہتر انجینیرنگ،تیرہ اے اینڈ ایس ڈی کورسز کی گریجویشن پریڈ میںایک سوتینتیس جی ڈی پائلٹس نے پاس آوٹ کیاس موقع پرتربیت مکمل کرنیوالے پائلٹس نے طیاروں پرایئرچیف کو سلامی دیپاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب میں ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے،امید کرتا ہوں کہ آپ اس اعتماد پرپورا اتریں گے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندورنی سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے،ملک میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھی ںگے،ائیرچیف کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنےکیلئے تیارہیں،:پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی،ان کا کہنا تھا کہ انتہاپسندوں کےمذموم عزائم ناکام بنادیئے جائیں گے،،،خطےمیں اپنی مہارت منوائی،تعلیم، تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت فضائیہ کا طرہ امتیاز ہیں،،انکا کہنا تھا کہ تربیت مکمل کرنےوالے کیڈٹس آئندہ نسلوں کیلئے ایک روشن مثال ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular