سعودی عرب کےیمن میں باغیوں کیخلاف آپریشن میں مددمانگنے پرجلد فیصلہ کریں گے:تسنيم اسلم

سعودی عرب کےیمن میں باغیوں کیخلاف آپریشن میں مددمانگنے پرجلد فیصلہ کریں گے:تسنيم اسلم

دفترخارجہ کی ترجمان تسنيم اسلم نے ہفتہ واربريفنگ کے دوران سوالوں کے جواب ميں بتايا کہ پاکستان يمن ميں صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، سعودی عرب کی جانب سے یمن میں عسکری کاروائی کے لئے تعاون طلب کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کریں گے،،انہوں نے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میںسفارتخانہ بند نہیں کیا، صورتحال کے ابتر ہونے کی صورت میں پاکستانیوں کو فوری انخلا کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کہ گئی ہے دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے،کشمیری بھارتی شہری نہیں،آسیہ اندرابی کے واقعہ سےکشمیریوں کے پاکستان کے حوالے سے جذبات سامنے آئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے تمام ملزمان آزاد پھر رہے ہیں،پاکستانی مشن سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں شہید ہونیوالے بچوں کی والدین کو قبروں پرلیجانے کیلئے مدد کررہا ہےتسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورتھائی لينڈ کے درميان تحويل ملزمان کے معاہدے کے مطابق آٹھ قيدی پاکستان لائے گئے تھے،اس حوالے سے نہ صرف وزارت داخلہ کوبروقت آگاہ کيا بلکہ تمام رسمی کاروائی بھی مکمل کی گئی،معاملے میں کوئی پاکستانی مشن یا سفارخانہ ملوث نہیں ہچينی صدرکے دورہ پاکستان کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی صدرکے دورے کے حوالےسے اسلام آباد اوربيجنگ سے بيک وقت تاريخوں اعلان کيا جائے گا، چينی صدرکے دورہ پاکستان ميں اہم معاہدوں پردستخط ہوں گئے،تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین میں سزائے موت کی ممانعت نہیں،،بحرین اور قطر کے پرچموں کے حوالے سے سی ڈی اے سے رابطہ کیا گیا تھا کیمرہ مین مدثر رحیم کے ساتھ انور عباس ، وقت نیوز آسلام آباد

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular