شکست کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

 شکست کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

سڈنی میں یک طرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو شکست ہوئی تو نہ صرف بھارتی شائقین کرکٹ کے دل ٹوٹ گئے بلکہ بڑے بڑے دعوے کرنیوالے روہت شرما بھی خاموش ہو گئے ،میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ دو ٹیمیں ناک آؤٹ سٹیج پر مقابل ہوں تو کسی ایک کو شکست ہوتی ہی ہے،میں افسردہ ہوں کہ بھارت ہار گیا اور بھارتی عوام کی مایوسی اور جذبات بھی سمجھ سکتا ہوں ،لیکن آسٹریلیا ہم سے اچھا کھیلی آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل جیتنے کی بے انتہا خوشی ہے اب ہماری نظریں فائنل پر ہیں ،ہمارے کھلاڑٰیوں نے فائنل تک پہنچنے کیلیے بہت محنت کی تھی جو آج رنگ لائی ،ہم چاہتے ہیں کہ فائنل جیت کر آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیںمین آف دی میچ قرار دیے جانے پر سنچری بننانے والے سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی سب سے بہترین اور یادگار اننگز تھی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular