لاہور میں کسانوں کا اپنےمطالبات کےحق میں احتجاج جاری

لاہور میں ملتان روڈ پر مطالبات کے حق میں کسانوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات مشکلات کا شکار ہیں۔ کسان اتحاد کونسل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک لاہور نہیں چھوڑیں گےلاہور پولیس کی جانب سے کسانوں کی دھلائی اور گرفتاری کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع سے کسانوں کے قافلے لاہور پہنچ گئے ، جس پر پولیس نے کسانوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ملتان روڈ پر کنیٹیر لگا دیے , جس سے ملتان روڈ پرگاڑیوں کی لمبی قطاروں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular