موڈیز نے پاکستان کے میکرو اکنامکس انڈیکیٹرز کو بہترقرار دیا

موڈیز نے پاکستان کے میکرو اکنامکس انڈیکیٹرز کو بہترقرار دیا

۔موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فارن کرنسی گورنمنٹ بونڈ کی ریٹنگ کے آؤٹ لک کا از سر نوجائزہ لے کر مشاہدہ کیا گیا کہ پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے مثبت ہوا ہے، پاکستان نے اپریل دوہزار چودہ میں دوارب ڈالر مالیت کے پانچ سال سے دس سال کے یورو بونڈز جاری کیے تھے اس طرح گزشتہ سال میں ایک ارب ڈالر کے پانچ سالہ سکوک یا یورو بونڈز جاری کیے جس نے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا۔موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پر کامیابی سے عمل نے پاکستان کی معیشت کو ریٹنگ میں اوپر کی جانب لے گیا جب کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت پاکستان کے نیٹ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر گیارہ اعشاریہ دو ارب ڈالر ہیں جو کہ گزشتہ سال تین اعشاریہ دو ارب ڈالر تھے اور یہ ملکی معیشت کی تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہونے کا ثبوت ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular