مکے دکھانے سے بہتری نہیں آتی عملی اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں: اسحاق ڈار

مکے دکھانے سے بہتری نہیں آتی عملی اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں: اسحاق ڈار

کراچی میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت کی بحالی بڑا چیلنج ہے،جب اقتدار میں آئے تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،پاکستان کی خدمت کو ذریعہ نجات سمجھتے ہیں،ملکی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہےہیں اورملکی ترقی کے لیے ایک منشور کے تحت آگےبڑھ رہے ہیںاسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،2013 میں شہروں میں 18 اور دیہات میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی، جس میں بڑی حد تک کمی آئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کی کامیابی پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں،کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت یا فرقے کے خلاف نہیںآپریشن اور حکومتی اقدامات سےکراچی میں امن آرہا ہے،وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اشیا کی قیمتیں گرنےسےمحصولات پراثر پڑا ہے،ان کا کہنا تھا کہ 8 ماہ کے دوران ٹیکس آمدن 1538 ارب روپے رہی، ترسیلات زرکےنظام میں بہتری سےرواں سال 14 فیصد اضافہ ہوا ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular