نابینا افراد اور ایپکا اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر سراپا احتجاج

  نابینا افراد اور ایپکا  اپنے مطالبات کے حق میں   مال روڈ پر سراپا احتجاج

نابینا افراد ملازمتوں کے حصول اور دیگر مطالبات لئے لاہور کی مال روڈ پر احتجاج کیلئے نکل آئے شرکا مارچ کرتے ہوئے ایوان وزیراعلیٰ کے باہر جمع ہوگئے ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کہ حکومت نے ان سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اس لئے انہیں سڑکوں پر آنا پڑا ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بار مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے اس سے قبل تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کیلئے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے مال روڈ پر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کیلئے صدائیں بلند کیںکلرکوں کے احتجاج کے باعث شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular