کراچی میں مکان سے ایک شخص کی لاش برآمد

 کراچی میں مکان سے ایک شخص کی لاش برآمد

کورنگی سیکٹر جے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا،،پولیس نے کاروائی کے بعد لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا ،پولیس کےمطابق مقتول کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی ہےجس کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،دوسری جانب رسالہ پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے،پولیس کےمطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular