این آر او عمل درآمد کیس میں مہلت پر مہلت عدلیہ اور عوام سے مذاق ہے۔ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی تو حالات مختلف ہوتے۔ نواز شریف

این آر او عمل درآمد کیس میں مہلت پر مہلت عدلیہ اور عوام سے مذاق ہے۔ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی تو حالات مختلف ہوتے۔ نواز شریف

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نون لیگ کے صدرنوازشریف نے کہا کہ حکومت نے دس برس کے حالات سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔این آر او عمل درآمد کیس میں مہلت پرمہلت عدلیہ اورعوام سے مذاق ہے۔ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی تو حالات مختلف ہوتے۔ نئے صوبوں کے لیے قومی کمیشن کے قیام سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نون لیگ سے کوئی مشاورت نہیں کی اور اپنی مرضی کے لوگ کمیشن میں شامل کیے۔ نون لیگ ہزارہ صوبے کے قیام کی بھی حامی ہے اور کمیشن میں ہزارہ کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے۔ توانائی بحران پران کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا۔ نون لیگ کے پاس توانائی بحران حل کرنے سے متعلق واضح منصوبے ہیں۔ یہ مسئلہ نوے دن میں حل نہیں ہوسکتا۔ایسی باتیں کرنے والے عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ سردار ذوالفقار کھوسہ کی پارٹی میں واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ وہ غیر مشروط طور پر اپنے منصب پر واپس آئے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular