وزیراعظم خط لکھنے کے معاملے پرآئینی راستہ ہی اپنائیں گے، عدلیہ کوبھی معلوم ہے کہ فیصلے پرمن وعن عملدرآمد ممکن نہیں۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر

وزیراعظم خط لکھنے کے معاملے پرآئینی راستہ ہی اپنائیں گے، عدلیہ کوبھی معلوم ہے کہ فیصلے پرمن وعن عملدرآمد ممکن نہیں۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگومیں اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پیش ہوکرتدبرکا مظاہرہ اورعدلیہ کا احترام کیا، عدالتوں کوبھی چاہیے کہ وہ ریاست کے اصل جزویعنی وزیراعظم کا احترام کریں۔ اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم پرتوہین عدالت لگنا بدقستمی تھا، کیونکہ اس سے قبل عدالت کواین آراوکیس میں درست معاونت نہیں ملی۔ مگراب حکومت نے جوموقف اپنایا ہے اس سے کوئی نہ کوئی حل ضرورنکال لیا جائے گا۔ عرفان قادرنے نے خط لکھنے کے معاملے پرکہا کہ وزیر اعظم اس حوالے سے آئین پرعمل کریں گے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھ اکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جانب سے حکومتی تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی خوش آئند ہے، کیونکہ وزیراعظم کابینیہ کی مشاورت کے بغیر، فرد واحد کی حیثیت سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular