افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں پانچ شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے، صوبہ لوگر کے گورنر کا کہنا ہے کہ نیٹو فورسز کا ہدف دہشت گرد تھے، غلطی سے شہری نشانہ بنے،

 افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں پانچ شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے، صوبہ لوگر کے گورنر کا کہنا ہے کہ نیٹو فورسز کا ہدف دہشت گرد تھے، غلطی سے شہری نشانہ بنے،

جرمن خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو طیارے نے صوبہ لوگر کے ضلع باراکی میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں پانچ شہری ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے، گورنر لوگر نے حملے میں شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی جانب سے طالبان عسکریت پسندوں کو ہدف بنایا گیا تھالیکن غلطی سے افغان شہری نشانہ بن گئے۔ نیٹو حملے میں شہریوں کی اموات کا یہ واقعہ غیر ملکی فوج کے افغانستان سے انخلا سے چند روز پہلے پیش آیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج کے حملوں میں تین ہزار دو سو شہری مارے گئے ہیں،،جبکہ چھ ہزار چار سو انتیس زخمی ہوئے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular