آئی ایم ایف کی جانب سے رقوم کی اطلاعات اور ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا

آئی ایم ایف کی جانب سے رقوم کی اطلاعات اور ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا

کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس پر نو سو بیاسی پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار اکتیس ہزار نو سو ترانوے کی سطح پر بند ہوا یومیہ سرمایہ کاری حجم میں تین اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب بتیس کروڑ روپے رہی،،، جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں دس اعشاریہ سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،حصص کی یومیہ خرید و فروخت بائیس کروڑ پینتالیس لاکھ پچاس ہزار رہی،کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کے الیکٹرک ، میپل لیف سیمنٹ، بینک آف پنجاب ، ٹی آر جی ، ڈی جی خان سیمنٹ، فوجی فرٹیلائزر والیوم لیڈر رہے،،، دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجز میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان رہا۔۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular