جارجیا کی پارلیمنٹ اجلاس کے دوران میدان جنگ بن گئی،، ارکان ایک دوسرے کو مکے اور گھونسے مارتے ایوان میں دھکیلتے ہوئے زمین پر نیچے گراتے رہے

 جارجیا کی پارلیمنٹ اجلاس کے دوران میدان جنگ بن گئی،، ارکان ایک دوسرے کو مکے اور گھونسے مارتے ایوان میں دھکیلتے ہوئے زمین پر نیچے گراتے رہے

جارجئین پارلیمنٹ اس وقت اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگی جب اجلاس کے دوران حکومتی وفد کو ایک بین الاقوامی فورم میں بھیجے جانے سے متعلق بحث ہو رہی تھی،، بحث کے دوران حکومتی پارٹی یونائٹڈ نیشنز موومنٹ کے ارکان ایوان میں بات کر رہے تھے کہ اپوزیشن نے ان کی بات کاٹنا شروع کر دی جس پر ایوان مچھلی منڈی بن گیاکچھ ارکان ڈیسکوں پر چڑھ گئے، تو دوسروں نے انہیں نیچے کھینچ کر ان پر ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیےارکان ایک دوسرے کو مکے اور گھونسےمارتے ہوئے انہیں پچھاڑنے کی کوشش کرتے رہے،،تصادم کے دوران کئی ارکان شدید زخمی ہوگئےاس کے بعد اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا اور زخمیوں کی طبی امداد کے لیے اپنے چیمبر میں میڈیکل سٹاف طلب کر لیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular