روس نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے بھی روس یا اس کے اتحادی کے خلاف کارروائی کی تو جواب میں وہ جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔

روس نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے بھی روس یا اس کے اتحادی کے خلاف کارروائی کی تو جواب میں وہ جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔

ماسکو حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو روس کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر روس یا اس کے کسی اتحادی ملک کے خلاف جوہری یا وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے روایتی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو روس بھی جواب میں جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔ دوسری طرف بیان کے ردعمل میں نیٹو ترجمان نے روس کے اس عسکری نظریے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ روس اور مغربی ممالک کے باہمی تعلقات میں تناؤ رواں برس مارچ میں اس وقت پیدا ہوا تھا، جب روس نے یوکرائن کے علاقے کریمیا کو اپنا حصہ بنا لیا تھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular