سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا بان کی مون نے کہا ہے کہ پھانسیوں پر عمل درآمد بند کر کے اس پر دوبارہ پابندی لگا دی جائے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا بان کی مون نے کہا ہے کہ پھانسیوں پر عمل درآمد بند کر کے اس پر دوبارہ پابندی لگا دی جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ پھانسیوں پر عمل درآمد روک کر اس پر دوبارہ پابندی لگائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پھانسیوں کی سزا پر عمل درآمد سے صورتحال میں کوئی خاص تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پھانسیوں کے حوالے سے تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ ماضی میں بھی یورپی یونین اور عالمی برادری کی جانب سے دباؤ کے باعث ملک میں مجرموں کو دی جانے والی سزائے موت کے فیصلوں پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا جس کے باعث ہزاروں دہشت گرد سزاؤں کے باوجود جیلوں میں پڑے ہوئے تھے۔ دوسری طرف پھانسی کی سزا معطل ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں دہشتگردی اور قتل و غارت گری کے واقعات میں اضافہ ہو گیا تھا۔ حالیہ سانحہ پشاور جس میں تقریباً150 معصوم بچوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ سانحہ پشاور کے بعد قومی قیادت نے پھانسی کی سزا بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular