شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سےاہم کمانڈرسمیت تیئیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سےاہم کمانڈرسمیت تیئیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دہشتگردوں کےخلاف پاکستان کی بہادر افواج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سےتیئیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک دہشتگردوں میں اہم کمانڈربھی شامل ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحے اور بارود کا ذخیرہ اور زیر زمین ٹنل سسٹم بھی تباہ کردیا گیا۔پاک فوج نےشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سےجاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ میں اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کوہلاک اوران کےمتعدد ٹھکانوں اوراسلحہ مراکزکوتباہ کیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular