عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف ملکی اور امریکی قیادت میں اتحادیوں کا آپریشن جاری ہے، شامی فورسز کی فضائی کی کارروائی کے دوران باون شہری ہلاک ہو گئے، ادھر عراق میں داعش کیلئے اسلحہ اور بارود لانے والی چار کشتیاں ڈبو دی گئیں

شامی صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حملے تیز کردیے ہیں،اور داعش کے زیر قبضہ شہروں اور قصبوں پر تباہ کن بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں پینتالیس شہری ہلاک اور ایک سو پچھتر زخمی ہوگئے۔ شامی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں نے صوبہ حلب کے شمال مشرق میں واقع شہروں الباب اور قباسین پر بیرل بم اور بارود سے بھرے ڈرم پھینکے،،، بہتر گھنٹے کے دوران شامی فضائیہ نے دمشق کے نواحی علاقوں پر چار سو ستر فضائی حملے کیے جن میں اب تک سو سے زائد شہری ہلاک ہوئےدوسری جانب اسلامک اسٹیٹ پر امریکا اور اتحادیوں کے تازہ انتالیس حملوں میں داعش کو شدید نقصان پہنچا عراقی فوج نے قبائلی سرداروں کی مدد سے داعش کے چودہ جنگجوؤں اور اسلحہ اور دھماکا خیز مواد لانے والی چار کشتیوں کو دریائے فرات میں ڈبو دیا ہے۔ شدت پسند مغربی شہر الرمادی پر دریائے فرات کی سمت سے حملے کی تیاری کے لیے گولہ بارود جمع کر رہے تھے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular