لوئر اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 16 دہشت گرد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

لوئر اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 16 دہشت گرد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں لوئر اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 16 شدت پسند مارے گئے۔ جھٹرپ کے دوران 20 دہشت گرد زخمی ہوئے جبکہ 2 زخمی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد دہشت گرد اپنے 9 ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular