ملتان میں بےنظیربھٹوکی برسی کی تقریب بدنظمی کا شکار رہی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہےکہ ملک میں آج جموریت شہید بےنظیربھٹوکی مرہون منت ہے۔

ملتان میں بےنظیربھٹوکی برسی کی تقریب بدنظمی کا شکار رہی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہےکہ ملک میں آج جموریت شہید بےنظیربھٹوکی مرہون منت ہے۔

ملتان آرٹس کونسل میں شہید بےنظیربھٹو کی برسی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کےدوران پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں کی بڑی تعداد اسٹیج پرچڑھ گئی۔ جیالوں نے سروں پرپارٹی پرچم باندھےہوئےتھے۔پارٹی ترانوں پرکارکن جھومتے اور تالیاں بجاتےرہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین میں ترمیم کرکےخصوصی عدالتیں بنائی جائیں۔ آل پارٹیزکانفرنس کےفیصلوں پرعملدرآمد ہونا چاہیئے۔شہید بےنظیربھٹو نے آمریت کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ پیپلزپارٹی کے حکومت نے سوات اورمالاکنڈ میں دہشتگردی کےخلاف جو پالیسی اپنائی آج اس پرپوری قوم متحد ہے۔ سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین نے کہا کہ موجودہ حکومت کوآخری دھکا پیپلزپارٹی ہی دے گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular