وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کے لیے عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عمل درآمد کے لیے عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا

وزیراعظم کی زیرصدارت 21 نکاتی قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں عمل درآمد کمیٹی کے ارکان چوہدری نثار علی خان، اسحاق ڈار،سرتاج عزیز،احسن اقبال ،نیکٹا کے سربراہ اور اٹارنی جنرل کے علاوہ حکومتی قانونی ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران آئین میں ترامیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کے قیام، الگ فورس کی تشکیل، دہشت گردوں کے خاتمے، کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی، مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ خود اس پلان کی سربراہی کر رہے ہیں، اس پر عمل درآمد کے لیے وہ خود صوبوں کا دورہ بھی کریں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular