وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بعد توانائی بحران پاکستان کا سب سے دوسرا بڑا مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں

وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بعد توانائی بحران پاکستان کا سب سے دوسرا بڑا مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے تیز رفتاری سے اقدامات کئے جا رہے ہیں

وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف سے ایوان وزیراعلٰی میں چین کی کمپنی کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی کمپنی نے پنجاب میں ایل این جی سے بجلی کا منصوبہ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے چینی حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت نے کوئلے، سولر، ونڈ اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے چینی کمپنی کی جانب سے ایل این جی پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سستے ذرائع سے توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔۔ شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں ایل این جی ٹرمینل اگلے برس کے آغاز میں کام شروع کر دے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular