پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی اور دھند کا راج ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک سردی کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے

پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی اور دھند کا راج ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک سردی کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت اور دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب، خیبر پی کے اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت برقرار رہے گیتاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں مسلسل خشک موسم کے باعث دھند کی شدت اور دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے آئندہ چند روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ماہرین کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہاملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ اور استور میں منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular