ڈی ایچ کیو سرگودھا میں آکسیجن کی کمی سے مزید5بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 75ہوگئی ،ای ڈی او ہیلتھ کے مطابق اس وقت بھی ہسپتال میں اٹھارہ بچے زیر علاج ہیں

 ڈی ایچ کیو سرگودھا  میں آکسیجن کی کمی سے مزید5بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 75ہوگئی ،ای ڈی او ہیلتھ کے مطابق اس وقت بھی ہسپتال میں اٹھارہ بچے زیر علاج ہیں

ذرائع مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈی ایچ کیو میں 5 نوزائیدہ بچوں کا انتقال ہوا ہے جس کے بعد رواں ماہ انتقال کرجانےوالے بچوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے ،انتقال کرجانےوالے ایک بچے کا وزن کم تھا، جبکہ دوسرے بچے کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال لایاگیا تھا اس وقت بھی ڈی ایچ کیو سرگودھا میں میں 18 بچے زیر علاج ہیں، سرگودھا کے اس ہسپتال میں اس سے قبل بھی آکسیجن کی کمی کے باعث ایک ہی رات میں پچاس سے زیادہ بچے جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس واقعے کے بعد بھی روزانہ کی بنیاد پر بچوں کی ہلاکتیں ہوتی رہیں والدین نے بڑی تعداد میں بچوں کو دوسرے ہسپتالوں میں بھی منتقل کیالیکن یہ تمام کام عوام ہی کرتی رہی ،،انتظامیہ کے ذمے صرف ایک کام تھا کہ وہ ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کا بندوبست کرتی لیکن یہی کام نہ ہو سکا اور آج پھرپانچ ننھی کلیاں بن کھلے مرجھا گئیں

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular