گوجرانوالہ میں بینظیربھٹوکی برسی ک تقریب میں جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے،کسی نے کھایا توکسی کےہوئے صرف کپڑے خراب، قائدین وی آئی پی میزوں پرکھانوں سےلطف اندوزہوتے رہے

گوجرانوالہ میں بینظیربھٹوکی برسی ک تقریب میں جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے،کسی نے کھایا توکسی کےہوئے صرف کپڑے خراب، قائدین وی آئی پی میزوں پرکھانوں سےلطف اندوزہوتے رہے

گوجرانوالہ میں بےنظیربھٹو کی ساتویں برسی کی مناسبت سے پیپلزپارٹی کے سیاسی جلسےمیں قائدین کی بھاری بھر کم تقریریں سننےکےبجائے جیالے پیٹ کا دوزخ بھرنے کے لیے کھانے پر ٹوٹ ہڑے،ویٹروں کو کھانے کے میزوں تک پہنچنے سے پہلے ہی جیالوں نے لوٹ لیا،کسی کےہاتھ میں مرغےکی ٹانگ آئی توکوئی صرف نان کے پیچھےبھاگتا رہا،کوئی میزوں پر گرا کھانا اٹھاتا رہا تو کوئی ہاتھوں میں پلیٹ پکڑے ویٹرز اورمزید کھانےکا انتظارکرتا رہا ۔کچھ لوگ کھانا کم پڑجانے پرسادے نان پرہی گذارا کرکے پورا شاپرسمیٹ گئے،کھانے کی میزوں پرکسی کی پلیٹ دوسرے سے ٹکرائی توکسی کا کندھا،پہلوانوں کے شہرکے پہلوان جیالوں نےکھانےکےمیدان کو اکھاڑہ بنا دیااورخوب دھینگا مشتی کرتےہوئے برتن الٹ دئیے۔ دوسر ی جانب مقامی قائدین وی آئی پی میزوں پربیٹھ کرجیالوں سےبے خبر ہوکرمزیدارکھانوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular