یوکرین حکومت اور ملک کے مشرقی علاقے پر قابض روس نواز علیحدگی پسندوں نے حراست میں لیے گئے سیکڑوں قیدیوں کے تبادلے کا آغاز کر دیا ہےقیدیوں کو آٹھ ماہ کی محاذ آرائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا

 یوکرین حکومت اور ملک کے مشرقی علاقے پر قابض روس نواز علیحدگی پسندوں نے حراست میں لیے گئے سیکڑوں قیدیوں کے تبادلے کا آغاز کر دیا ہےقیدیوں کو آٹھ ماہ کی محاذ آرائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے،، تبادلے کے عمل کے دوران یوکرین حکومت دو سو بیس جنگجوؤں کو علیحدگی پسندوں کے حوالے کرے گی،،جس کے جواب میں یوکرین کے ڈیڑھ سو فوجی اہلکاروں کو رہا کیا جائے گا،، رپورٹ کے مطابق قیدیوں کا یہ تبادلہ اس معاہدے کے تحت ہو رہا ہے جس پر فریقین نے رواں ہفتے بیلا روس کے دارالحکومت مِنسک میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اتفاق کیا تھا۔ ان مذاکرات کا مقصد یوکرین کی حکومت اور مشرقی علاقوں پر قابض روس نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان ستمبر میں طے پانے والے بارہ نکاتی امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular