ایم کیو ایم کو وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مل گیا

ایم کیو ایم کو وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مل گیا

وزیراعظم نواز شریف سے آج متحدہ قومی موومنٹ کا وفد اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔ وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سینئر پارٹی رہنما شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات سہ پہر تین بجے متوقع ہے جس میں کراچی آپریشن سمیت شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایم کیوایم کا وفد وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کرے گا۔ نواز شریف کے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر ایم کیو ایم نے ملاقات کا وقت مانگا تھا مگر وزیراعظم مصروفیت کی بنا پر متحدہ کو وقت نہ دے سکے تھے۔۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular